دل تصدّق، جاں فدا اور روح قربانِ رسول

کس سلیقہ سے ہوا ہوں میں ثنا خوانِ رسول کس سے ممکن ہے بیان عظمت شانِ رسول صرف اک ذاتِ خدا ہے مرتبہ دانِ رسول جاں وہی جاں ہے جو ہو دل سے فدائے مصطفیٰ دل وہی دل ہے جو ہو سو جاں سے قربانِ رسول اس حقیقت سے عیاں ہے ان کی عظمت کا […]

زندگی شاد کیا کرتی ہے

جب انہیں یاد کیا کرتی ہے کیسے جگمگ مرے سارے درو بام عیدِ میلاد کیا کرتی ہے ان کے نعت کی سدا رحمتِ رب آپ امداد کیا کرتی ہے اپنے آباء کی طرح مدحِ نبی میری اولاد کیا کرتی ہے ہو جو ویران تو پھر خانہء دل نعت آباد کیا کرتی ہے یادِ سرکارِ دو […]

سیم دیکھوں گا نہ زر دیکھوں گا

وہ جدھر ہونگے اُدھر دیکھوں گا کیا نگاہ اُن سے ملا پاؤں گا جب انھیں پیشِ نظر دیکھوں گا میں نے پائی ہے بصارت حق سے میں انھیں خیرِ بشر دیکھوں گا اور کچھ دیکھا نہ دیکھا میں نے جانبِ طیبہ مگر دیکھوں گا آئے گا اُن کا بلاوا اِک دن ایک روز اُن کا […]

طیبہ کے مسافر کو کہہ دو کہ سنبھل جائے

شاید نہ دل مضطر پہلو سے نکل جائے ہر وقت مجھے رضواں طیبہ کا نظارہ ہے کیسے تری جنت میں دل میرا بہل جائے تو جانِ تمنا ہے کونین کا مالک ہے گر تیرا اشارہ ہو تقدیر بدل جائے آنکھیں ہوں مری پُرنم اور ہاتھ میں جالی ہو پھر زیست کا یہ سورج اے کاش […]

محبوب خدا احمد مختار کی صورت

نظروں میں بسی رہتی ہے سرکار کی صورت گر دید ہو اک بار تو مٹ جائیں گے سب غم غمخوار و مددگار ہے دلدار کی صورت توفیق خدا بخشے تو دل کھول کے میں بھی دیکھوں وہ حسیں سید ابرار کی صورت محبوب دو عالم ہیں وہ محبوبِ خدا بھی کیا خوب بنائی مرے سرکار […]

نہ ہو ذکرِ نبی محفل وہ کیا ہے

کہ جن کے واسطے سب کچھ بنا ہے انھی سے رنگِ فطرت روحِ قدرت انھی سے چاند تاروں میں ضیاء ہے انھی کا تذکرہ عرشِ بریں پر اور اک اک فرش کا ذرہ سجا ہے وہ جن کا نامِ نامی لب پہ آئے وظیفہ سب کا پھر صلِ علیٰ ہے کہاں عرفی کہاں نعتِ محمد […]

اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا جو کرم مجھ پہ میرے نبی کر دیا

میں سجاتا تھا سرکار کی محفلیں مجھ کو ہر غم سے رب نے بری کر دیا ذکر سرکار کی ہیں بڑی برکتیں مل گئیں راحتیں عظمتیں رفعتیں میں گنگار تھا بے عمل تھا مگر مصطفی نے مجھے جنتی کر دیا لمحہ لمحہ ہے مجھ پر نبی کی عطا دوستو اور مانگوں میں مولا سے کیا […]

اپنی رحمت کے سمندر میں اتر جانے دے

بے ٹھکانہ ہوں ازل سے مجھے گھر جانے دے سوئے بطحا لئے جاتی ہے ہوائے بطحا بوئے دنیا مجھے گمراہ نہ کر جانے دے خواہش ذات بہت ساتھ دیا ہے تیرا اب جدھر میرے محمد ہیں ادھر جانے دے موت پر میرے شہیدوں کو بھی رشک آتا ہے اپنے قدموں سے لپٹ کر مجھے مر […]

بن کے خیر الوریٰ آگئے مصطفیٰ ہم گنہ گاروں کی بہتری کے لیے

اک طرف بخشش اک طرف جنتیں کیسے انعام ہیں امتی کے لیے چار سو رحمتوں کی ہوائیں چلیں، ہو گئی جس سے ساری فضا دلنشیں مسکراؤ سبھی آ گئے ہیں نبی، غم کے مارو تمہاری خوشی کے لیے چاند دو ہوگیا جوں ہی انگلی اٹھی، سوئے سورج نے بھی آنکھ تھی کھول دی کھوٹی قسمت […]

بن گئی بات ان کا کرم ہو گیا شاخ نخل تمنا ہری ہو گئی

میرے لب پر مدینے کا نام آ گیا بیٹھے بیٹھے مری حاضری ہو گئی مجھ پر رحمت ہوئی میرے رب کی بڑی مہرباں ہو گیا کملی والا نبی پڑھ کے سویا درود ان پہ میں جس گھڑی پھر زیارت مجھے پ کی ہو گئی کتنا بے کیف تھا میکدے کا سماں دل کا پیمانہ تھا […]