تو جب آیا تو مٹی روح و بدن کی تفریق

تو نے انساں کے خیالوں میں لہو دوڑایا سمٹ آیا ترے اک حرف صداقت میں وہ راز فلسفوں نے جسے تاحدِ گماں الجھایا راحتِ جاں ! ترے خورشیدِ محبت کا طلوع دھوپ کے روپ میں ہے ابر کرم کا سایا اپنے رفیقوں کے لئے پتھر بھی ڈھوئے آپ نے اور دشمنوں کے حق میں مصروفِ […]

تیرا مجرم آج حاضر ہو گیا دربار میں

ٹھوکریں کھا کھا کے آ پہنچا تری سرکار میں جس میں دل بستا ہے وہ دنیا مدینہ ہی تو ہے دل میں کوئے یار ہے اور دل ہے کوئے یار میں اسی کی بے مثلی میں کیا شک، ایک ہے وہ ایک ہے یہ بھی اک بے مثل ہے کثرت کے لالہ زار میں دوستو […]

جب لیا نام نبی میں نے دعا سے پہلے

میری آواز وہاں پہنچی صبا سے پہلے کر نہ منزل کی طلب راہنما سے پہل ذکرِ محبوب سنا، ذکرِ خدا سے پہلے بے وضو پیار کے حلقے میں عبادت ہے حرام خوب رو لیتا ہوں آقا کی ثنا سے پہلے دمِ آخر مجھے آقا کی زیارت ہوگی ایک دن آئیں گے سرکار قضا سے پہلے […]

جو لب پہ خیر الوریٰ کے آیا وہ لفظ فرمان ہوگیا ہے

جو لب پہ خیر الوریٰ کے آیا وہ لفظ فرمان ہو گیا ہے بہارِ مدحت کا ہے وہ مژدہ ، ثنا کا عنوان ہو گیا ہے چمک اٹھی پھر حسین محفل ، درودِ خیر لبشر کی ضو سے چلا ہے ذکرِ حضور جب بھی وہ نورِ عرفان ہو گیا ہے دیارِ طیبہ میں شب گزارے […]

جہاں روضئہ پاک خیر الوریٰ ہے وہ جنت نہیں ہے، تو پھر اور کیا ہے

کہاں میں کہاں یہ مدینےکی گلیاں یہ قسمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے محمد کی عظمت کو کیا پوچھتےہو کہ وہ صاحب قاب قوسین ٹھہرے بشر کی سرِ عرش مہماں نوازی ، یہ عظمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے جو عاصی کو دامن میں اپنی چھپا لے، جو دشمن کو بھی […]

حصار نور میں ہوں گلشن طیبہ میں رہتا ہوں

خوشا قسمت کہ میں تو جلوۂ زیبا میں رہتا ہوں شفق پھیلی ہو یا ہو صبح کے انوار کا منظر میں بے خود سا خیال سنتِ آقا میں رہتا ہوں مری سوکھی ہوئی کھیتی خدا سر سبز کر دے گا میں روز وشب خیالِ گنبد خضریٰ میں رہتا ہوں شعورِ زندگی پاتا ہوں میں دونوں […]

خلد مری صرف اس کی تمنا صلی اللہ علیہ والہ وسلم

وہ مرا سدرہ ، وہ مرا طوبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اس کا جلال ہے بحر و بر میں ، اس کا جمال ہے کوہ و قمر میں اس کی گرفت میں عالمِ اشیا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کتنے صحیفے میں نے کھنگالے ، نصف اندھیرے ، نصف اجالے تو ہی حقیقت ، […]

خوش ہوں کہ میری خاک ہی احمد نگر کی ہے

مجھ پر نظر ازل سے شہ بحر و بر کی ہے تابش میری نظر میں ہے اس رہگذار کی جس پر نثار جلوہ فشانی قمر کی ہے لب پر ہے بات خلق رسول کریم کی آمد ریاض جاں میں نسیم سحر کی ہے شاید کیا ہے یاد مجھے پھر حضور نے پھر کیفیت عجیب میری […]

خیر البشر پر لاکھوں سلام

لاکھوں درود اور لاکھوں سلام جنّ و ملائک تیرے غلام سب سے سوا ہے تیرا مقام یٰسین و طہٰ تیرے ہی نام خیر البشر پر لاکھوں سلام لاکھوں درود اور لاکھوں سلام​ سب کو میسّر ہو یہ مقام پہنچیں مدینے بن کر غلام پڑھتے درود اور پڑھتے سلام خیر البشر پر لاکھوں سلام لاکھوں درود […]

دل میں اترتے حرف سے مجھ کو ملا پتا ترا

معجزہ حسنِ صوت کا ، زمزمہِ صدا ترا میرا کمال فن ، ترے حسن کلام کا غلام بات تھی جانفزا تری ، لہجہ تھا دلربا ترا جاں تری سر بہ سر جمال ! دل ترا ، آئینہ مثال تجھ کو ترے عدُو نے بھی دیکھا تو ہو گیا ترا اے مرے شاہِ شرق و غرب […]