ممتاز اردو صوفی شاعر بابا ذہینؔ شاہ تاجی کی برسی

آج ممتاز اردو صوفی شاعر، فلسفی اور اسکالر بابا ذہینؔ شاہ تاجی کی برسی ہے معروف اردوصوفی شاعر، فلسفی،اسکالر ، 1902ء جے پور(راجستھان) میں پیدا ہوئے اور 23 جولائی 1978ء کو کراچی میں انتقال کیا ۔ چشتیہ سلسلے سے تعلق رہا۔ اصل نام : محمد طوسین ، حضرت سلطان التارکین خواجہ حمید الدین ناگوریؒ کی […]

سوچ سفر

سفر وہ بھی بس کا کئی گھنٹوں لمبا مسافر تھے خاموش بالکل سبھی نیند میں گم تھے شاید میں تنہا، اکیلا کروں تو کروں کیا؟ کہ لمحہ َصدِی تھا بتائے نہ بیتے اچانک ہی پھر دھیان کی سیڑھیوں سے کسی کی سُجل یاد اُتری تھی جو زینہ زینہ سفر کٹ گیا میرا

یوں تری یاد میں سلگتے ہیں

جیسے صحرا میں پیڑ جلتے ہیں لے اُڑے گی ہوائے دہر ہمیں ہم خزاں رُت کے زرد پتے ہیں خشک دریا اُنہیں نہیں دُکھتے جو پرندے اُڑان رکھتے ہیں جوڑتے ہیں تمام دن خود کو رات بھر ریزہ ریزہ ہوتے ہیں رتجگے کاٹتے ہیں راتوں کو ہم کہ دن بھر جو نیند بوتے ہیں ہوگئی […]

انا پرست تو ہم ہیں ، غرور کس کا ہے

مبارزت کے عمل میں قصور کس کا ہے تمھاری آنکھ میں تو آفتاب کِھلتے ہیں مگر ہمارے چراغوں میں نور کس کا ہے یہ کون مجھ میں مجھے ڈھونڈتا ہے ہر لمحہ مرے وجود پہ قائم شعور کس کا ہے مجھے بتاؤ کہ چارہ گری کروں کس کی مری تھکن سے بدن چُور چُور کس […]

مشہور و معروف شاعر ، براڈ کاسٹر افتخار نسیم افتی کی برسی

آج مشہور و معروف شاعر ، براڈ کاسٹر اور صحافی افتخار نسیم افتی کی برسی ہے ۔ اپنی منفرد شاعری اور تحریر کی وجہ سے افتخار نسیم دنیا ئے اردو ادب کی ایک جانی پہچانی شخصیت تھے۔ وہ اڑتیس سال سے شکاگو میں مقیم رہے، اور انگریزی میں بھی اپنے مضامین اور شاعری کی وجہ […]

افتخار نسیم افتی کی برسی

آج مشہور و معروف شاعر ، براڈ کاسٹر اور صحافی افتخار نسیم افتی کی برسی ہے ۔ اپنی منفرد شاعری اور تحریر کی وجہ سے افتخار نسیم افتی دنیا ئے اردو ادب کی ایک جانی پہچانی شخصیت تھے۔ وہ اڑتیس سال سے شکاگو میں مقیم رہے، اور انگریزی میں بھی اپنے مضامین اور شاعری کی […]

نہ میں موم ہوں اور نہ وہ سنگ ہے

فقط یہ اناؤں کی اِک جنگ ہے اگر جھوٹ بولیں تو خوفِ فلک اگر سچ کہیں تو زمیں تنگ ہے محبت ہے اِک عہد کا نام اور ہوس لہر ہے ، زہر ہے ، ڈنگ ہے ترا حسن اِک عارضی رُوپ ہے مرا عشق اِک دائمی رنگ ہے تری سوچ کے مختلف ہیں خطوط مرے […]

طلوعِ سحر

شعور کی روشنی اُسی سے حیات کی آگہی اُسی سے حیاتِ بعد الممات کا درک بھی اُسی سے کہ جو صفا پر طلوع ہو کر پیامِ توحید لے کے آیا وہ جس کا سایہ کبھی نہ دیکھا گیا جہاں میں مگر دو عالم کے واسطے اُس کی ذاتِ اقدس ہے رحمتوں کا وسیع سایہاُسی کے […]

انتساب

اُس سے منسوب کروں اُس کی ہی نذر میں سب گزرانوں یہ عقیدت کے گلاب اور سمن جو ہے محبوبِ زمن جو ہے مطلوبِ چمن جو نبوت کا اَمیں ٹھہرا تھا اس گھڑی! جب کہ ابھی آدمؑ بھی آب اور گِل سے نہیں گزرا تھا کل بھی تھیں اس کی طرف… عشق کی نہری جاری […]

چمک جب تک رہی اعمال میں اُس پاک سیرت کی

یہ اُمَّت مستحق بھی تھی زمانے بھر میں عزت کی! نگاہِ لطف کے قابل تھی خالق کی نظر میں بھی کہ جب تک اپنے منصب کی اِس اُمت نے حفاظت کی! یہ دین اللہ کی وارث رہی جب تک زمانے میں اُسی دم تک رہی یہ قوم حامل، شان و شوکت کی کلیمی صرف ایسے […]