لکُّھوں میں نعتِ شاہِ دو عالم ﷺ بہر زماں

ہو سر بلند ان کا ہی پرچم بہر زماں پیشِ نظر اُنہی کی ہو سیرت قدم قدم یوں جادۂ وفا پہ چلیں ہم بہر زماں اے داعیانِ حُبِ نبی ﷺ ہوشیار باش! اُلفت یہی رہی ہے مقدم بہر زماں آسودگیٔ روح بھی تسکینِ قلب بھی! بس آپ ﷺ ہی نے کی ہے فراہم بہرزماں اُن […]

دنیا کی تمنا ہے نہ جنت ہے نظر میں

سب کچھ ہے اگرآپ ﷺ کی سیرت ہے نظر میں اب دھیان فقط آپ ﷺ! کی چوکھٹ پہ لگا ہے محرومِ حضوری ہوں، اجازت ہے نظر میں کشکول لیے پھرتا ہوں خالی مرے آقا ﷺ! ہاں آپ ﷺ کا اندازِ سخاوت ہے نظر میں اب کوئی بھی معیار نظر میں نہیں جچتا تقوے میں ابو […]

تذکرے چاروں طرف شاہِ اُمم صلی اللہ علیک وسلم! آپ کے ہیں

تذکرے چاروں طرف شاہِ اُمم ﷺ! آپ کے ہیں ہر طرف پھیلے ہوئے نقشِ قدم آپ کے ہیں ایسے اعمال ہیں اپنے کہ نہ پوچھیں آقا ﷺ! شرم آتی ہے یہ کہتے ہوئے ہم آپ کے ہیں کہہ سکیں ہم بھی سرِ بزم جہاں کاش کبھی اب ہمارے یہ وجود اور عدم آپ کے ہیں […]

دشت ہے کل جہاں سائباں آپ ہیں

یا نبی رحمتِ بیکراں آپ ہیں قریۂ جاں منور ہوا آپ سے تیرگی میں مرے پاسباں آپ ہیں بے صدا عرصۂ آگہی کے لیے حق و صدق وفا کی اَذاں آپ ہیں آپ ہیں واقفِ سرِّ توحید بھی شاہدِ لمحۂ کن فکاں آپ ہیں آپ ہیں طورِ عرفانِ انسانیت منبعِ علم بھی بے گماں آپ […]

سرِّ توحید

میں وادیٔ کوہ میں کھڑا تھا جہاں عروسِ سحر نے آکر نقاب رخ سے الٹ دیا تھا وہ سرمدی راز کھولنے پر تلی ہوئی تھی! فضا میں توحید کے ترانے ہی گونجتے تھے اَحد اَحد کی صدا سماعت میں بس رہی تھی ہوائوں میں ہُویَّت کے نغمے بکھر رہے تھے پہاڑی ندّی کے شور میں […]

اِتِّبَاعِ سرورِ عالم سے روشن ہو عمل!

یوں رقم ہو نعت کے اُسلوب میں تازہ غزل ہے تسلط غیر کا قلب و دماغ و روح پر! لکھ دیا ہے وقت نے ماتھے پہ ’’ذلت ہے اَٹل‘‘ چھوڑ کر اِک جادۂ روشن کو امت آپ کی چاہتی ہے ساتھ ہی پاتی رہے نسبت کا پھل! کان میں مسلم کے پھونکا ہے یہی شیطان […]

جب سے ملی ہے حسنِ عقیدت کی روشنی

پھیلی ہے قلب و روح میں مدحت کی روشنی اللہ نے تو خود ہی کیا ہے یہ اہتمام بخشی ہے اُن کے ذکر کو رفعت کی روشنی ذکرِ رسولِ پاک سے پہنچی ہے قلب تک وہ سلسبیلِ نور وہ جنت کی روشنی معیارِ حسنِ خُلق وہی شخص بن گیا جس کو ملی ہے اُن کی […]

نقشِ قدمِ سیدِّ والائے مدینہ ﷺ

پھیلے تو ہر اِک سمت نظر آئے مدینہ آقائے مدینہ مرے آقائے مدینہ ﷺ صحرائے عمل میرا بھی بن جائے مدینہ ہر سمت کھلیں شہر میں گل ہائے مدینہ ہر وادیِ کردار میں بس جائے مدینہ اسباب تو ہوں دل کی نفاست کے فراہم ہے یوں تو ہر اِک دل میں تمنائے مدینہ جس قلب […]

معروف شاعر اور براڈکاسٹر ایوب رومانی کا یوم وفات

آج معروف شاعر اور براڈکاسٹر ایوب رومانی کا یوم وفات ہے معروف صاحب دیوان شاعر، ادیب موسیقی دان براڈکاسٹر سابق سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور ایوب رومانی 1927ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے اشعار کا مجموعہ آواز کا سفر چھوٹی بحر کے اشعار پر مشتمل ہے جن مین انتہائی موسیقیت ہے۔ انکا ایک اور مجموعہ […]