اے ختم رسل ، رحمت کل ، صاحب اخلاق

ہیں زیر نگیں آپ کے اب انفس و آفاق فرمائی ہے تقدیر امم آپ نے روشن شاہد مرے دعویٰ پہ ہیں تاریخ کے اوراق معراج کی شب عظمت انساں کی علامت خالق بھی ہوا ان کی ملاقات کا مشتاق جس آب میں ڈالا ہے لعاب دہن پاک وہ آب ہوا کوثر و تسنیم کے صداق […]

بلاد عشق کی ہر رہگذر میں رہتے ہیں

سفر کا کیا ہے ازل سے سفر میں رہتے ہیں ہتھیلیوں پہ سجا کر چراغ وصف نبی ہوا کے ساتھ ہمیں بحر و بر میں رہتے ہیں ہیں طواف گنبد خضرا میں عمر کٹ جائے عجیب شوق مرے بال و پر میں رہتے ہیں یہی نجات کا باعث بنیں گے محشر میں جو آبگینے مری […]

جس نے سمجھا عشق محبوب خدا کیا چیز ہے

وہ سمجھتا ہے دعا کیا، مدعا کیا چیز ہے کوئی کیا جانے کہ شہر مصطفی کیا چیز ہے پوچھئے ہم سے مدینے کی ہوا کیا چیز ہے شافع محشر کے دامن میں چھپا بیٹھا ہوں میں کیا خبر ہنگامہ روز جزا کیا چیز ہے ہر مرض میں خاک راہ مصطفیٰ ہے کارگر سامنے اکسیر کے […]

جو فردوس تصور ہیں وہ منظر یاد آتے ہیں

مدینے کے گلی کوچے برابر یاد آتے ہیں جو لگتا ہے کوئی کنکر بدن پر دین کی خاطر دل کو وادی طائف کے پتھر یاد آتے ہیں فضاؤں میں اگر کوئی پرندہ رقص کرتا ہے تو آنکھوں کو مدینے کے کبوتر یاد آتے ہیں مراتب پائے ہیں کیا کیا تری نسبت سے ذرّوں نے ابوبکرؓ […]

عابد ہے ایک وصف یہی مجھ میں کام کا

ہوں نعت گو حضور علیہ السلام کا مجھ پر خدائے پاک کا احساں ہے کس قدر لب پر ہے درد شام و سحر ان کے نام کا اس پر سلام لاکھوں تکالیف سہ کے جو لایا نہیں خیال کبھی انتقام کا ممنون اس کے لطف و کرم کی ہے کائنات ہر شے میں نور ہے […]

فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر ، ہم بھی بے بس نہیں ، بے سہارا نہیں

خود اُنھی کو پُکاریں گے ہم دُور سے ، راستے میں اگر پاؤں تھک جائیں گے جیسے ہی سبز گنبد نظر آئے گا ، بندگی کا قرینہ بدل جائے گا سر جُھکانے کی فُرصت ملے گی کِسے ، خُود ہی پلکوں سے سجدے ٹپک جائیں گے ہم مدینے میں تنہا نکل جائیں گے اور گلیوں […]

مرسلوں میں کوئی بھی خیر البشر ایسا نہ تھا

مرتبہ ان سب کا اعلیٰ تھا مگر ایسا نہ تھا نام جب سرکار کا جپتا نہ تھا ہر صبح میں روز ہوتی تھی سحر حسن سحر ایسا نہ تھا لامکاں کی حد سے آگے ختم ہوتا ہے سفر سدرہ سے آگے بھی جاتا ہمسفر ایسا نہ تھا جا نہ سکتا جو تلاش رزق میں طیبہ […]

منزل کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور بس

اور وہ رسول پاک کا اسوہ ہے اور بس روئے زمین پر ایک ہی جلوہ ہے اور بس دنیا میں کیا ہے گنبد خضریٰ ہے اور بس ظلمت گہ حیات کے گمراہ قافلو! روشن انہی کا نقش کف پا ہے اور بس سچ پوچھئے تو حشر گہ کائنات میں فردوس کوئی ہے تو مدینہ ہے […]