کچھ بات مرے منہ سے نکلنے نہیں دیتے

اللہ رے غمزے کہ سنبھلے نہیں دیتے کافر نہیں کرتے ہیں مسلماں نہیں رکھتے دم بھر مجھے اک راہ چلنے نہیں دیتے لبریز ہے دل جوش انا اللہ سے لیکن اس کوزے سے دریا کو ابلنے نہیں دیتے کر جاتے ہیں ہر درد میں آکر مری تسکیں لخت دل صد پارہ اگلنے نہیں دیتے عاشق […]

کس قدر محو تماشا ہو گیا

اس کی صورت میں سراپا ہو گیا حق سمجھ کر پوجتا ہوں بت کو میں کعبۂ دل اب کلیسا ہو گیا دیکھتا ہوں یار کو ہر شکل میں دیکھتے ہی دیکھتے کیا ہو گیا جب سے دیکھا ان کو آنکھیں کھل گئیں دیدۂ بے نور بینا ہو گیا اب نہیں قابو میں آتا دل عزیزؔ […]

عباس تابش کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر عباس تابش کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 15 جون 1961ء) —— عباس تابش ، جدید اُردو غزل کا معتبر نام از ثاقب تبسم نگینہ —— عباس تابش ایسے خوش نصیب شاعر ہیں جنھوں نے اپنی زندگی میں ہی عروج،شہرت، عزت اور بے پناہ محبت کے سارے رنگ دیکھے ہیں اور وہ ان […]

میسر جو نہیں مجھ کو یہاں اِملاک لے آنا

مدینے کی گلی سے تُم، اُٹھا کر خاک لے آنا مِری تسبیح بن جائے گی ، موتی کام آئیں گے بچا لینا کچھ آنسو ، دیدۂ نم ناک لے آنا لگایا تھا نبی نے جو کبھی ، خود اپنے ہاتھوں سے جو ممکن ہوتو ، تم اس پیڑ کی مسواک لے آنا مجھے بھی اِن […]

منصورہ احمد ، نظم کی خوبصورت شاعرہ

(پیدائش: یکم جون 1958ء – وفات: 8 جون 2011ء) —— جن دنوں میں پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج میں شعبہ فارسی کی طالبہ تھی ، ھمارا معمول تھا کہ روزانہ انارکلی میں بانو بازار کی چاٹ کھانے جاتے ۔ کلاس میں کل چار لڑکیاں تھیں ۔ عطیہ، ذاھدہ، کوثر زیبا اور میں ۔ ۔مگر انارکلی صرف […]

کوئی کیا سمجھے کہ کیا کرتا ہے عشق

ہر دم اک فتنہ بپا کرتا ہے عشق ہستیٔ وہمی کو کر دیتا ہے نیست رازدار کبریا کرتا ہے عشق بس وہی پاتا ہے عیش زندگی جس کو غم میں مبتلا کرتا ہے عشق خستہ کر دیتا ہے دل کو درد سے خوں پلا کر پھر دوا کرتا ہے عشق ہے ظہور عشق جو کچھ […]

دیکھ لو مری صورت جلوہ ہے خدائی کا

ہے یہی حقیقت میں بھید مصطفائی کا کر دیا خراباتی ساقیا مجھے تو نے مٹ گیا مرے دل سے نقش پارسائی کا وصل عین دوری ہے بے خودی ضروری ہے کچھ بھی کہہ نہیں سکتا ماجرا جدائی کا رنگ زرد ہوتا ہے دل میں درد ہوتا ہے جب زباں پر آتا ہے ذکر آشنائی کا […]

سکھائی ناز نے قاتل کو بے دردی کی خو برسوں

رہی بیتاب سینہ میں ہماری آرزو برسوں گرا سجدے میں تجھ کو دیکھتے ہی وائے رسوائی کیا تھا جس ولی نے آب زمزم سے وضو برسوں عجب حالت میں ہو جاتا ہے اس کا دیکھنے والا نہ پائے آپ کو ہرگز کرے گر جستجو برسوں نہ پوچھو بے نیازی آہ طرز امتحاں دیکھو ملائی خاک […]

مجھے عشق نے یہ پتا دیا کہ نہ ہجر ہے نہ وصال ہے

اسی ذات کا میں ظہور ہوں یہ جمال اسی کا جمال ہے وہی صورت اور وہی آئینہ جو خیال دل سے یہ جائے نہ تو وہ رو بہ رو ہے ہر آئینہ یہی شان شان کمال ہے کوئی اور حق کے سوا نہیں ازل و ابد ہے وہ آپ ہی وہی آپ لیس کمثلہ وہی […]