لکھ سکے کون تری شان بڑی ہے ساقی

حسبِ توفیق ثنا ہم نے لکھی ہے ساقی مرحبا صورتِ زیبا وہ تری ہے ساقی جیسے کہ نور کے سانچہ میں ڈھلی ہے ساقی حسنِ سیرت کی ترے دھوم مچی ہے ساقی اس کی توصیف خود اللہ نے کی ہے ساقی تو نے جو بات بھی واللہ کہی ہے ساقی دل نشیں، صافِ اٹل اور […]

نگاہِ خلق و نگاہِ خدا گواہ بنے

میں کہہ رہا ہوں کہ وہ مرکزِ نگاہ بنے جہاں پناہ بنے اور کج کلاہ بنے غلام ان کے، زمانے کے سربراہ بنے وہ ذاتِ پاک جو مہمانِ عرشِ اعظم ہو نہ کیوں نشانِ شرف رشکِ عزّ و جاہ بنے ہیں آسمانِ نبوت کے انبیاء مہتاب خدا کے فضل سے لیکن وہ رشکِ ماہ بنے […]

دیارِ محمد سے کیا بن کے آئی

نسیمِ سحر دل کشا بن کے آئی خدا کی قسم رہنما بن کے آئی دلیلِ خدا مصطفیٰ بن کے آئی خلیلِ خدا نے کہ چاہی دعا میں وہ ہستی حبیبِ خدا بن کے آئی اسی ذات سے آسماں بھی ہیں روشن جو ظلمت کدے میں ضیا بن کے آئی جو ساعت کہ گزری تھی ان […]

جب تک نہ بڑھ کے خود ہی مشیت ہو دستگیر

عاجز ثنائے پاک سے ہے بندۂ حقیر صورت حضورِ پاک کی رشکِ مہِ منیر سیرت شہِ ہدیٰ کی ہے قرآن کی نظیر رتبہ ترا بلند ہے شاہِ فلک سریر شاہانِ زی حشم بھی ترے در کے ہیں فقیر تخصیص کچھ نہیں کوئی مفلس ہو یا امیر اس زلفِ تابدار کا سارا جہاں اسیر دانتوں کی […]

جانتا ہوں تنگ ہے دامانِ علم و آگہی

محمدت شایانِ شاں کیسے کروں میں آپ کی تو مرا برحق نبی ہے میں ہوں تیرا امتی میں ثنا خوانی کو تیری سمجھوں عینِ بندگی روئے عالم پر تھی گہری تیرگی چھائی ہوئی تو جو چمکا چاند بن کر تیرگی سب چھٹ گئی تو پیمبر آخری ہے اے رسولِ ہاشمی تا قیامِ روزِ محشر اب […]

مخدومِ بندگاں ہو خدا کے حبیب ہو

خوش خلق ہو جمیل ہو روشن نصیب ہو مرتاض و پارسا ہو تم عبدِ منیب ہو سرتاجِ انبیاء ہو خدا سے قریب ہو دنیائے بے ادب کے لئے تم ادیب ہو وحدانیت کی شمع، عمل کے نقیب ہو تاخیر سے ہو کوئی، کوئی عنقریب ہو جب تم دعا کرو تو خدا مستجیب ہو تلمیذِ رب […]

اے کہ تو ہاشمی و مُطلبی ہے ساقی

تجھ پہ نازاں تری عالی نسبی ہے ساقی ہے وہ محرومِ خرد اور غبی ہے ساقی جو کہے بعد ترے کوئی نبی ہے ساقی مختتم جس پہ رسالت وہ رسولِ اکرم منتہی جس پہ نبوت وہ نبی ہے ساقی نور سے تیرے وہی شعلہ ہوا چشمک زن جس میں کوئی رمقِ بو لہبی ہے ساقی […]

دل تھام لیا اور جگر تھام لیا ہے

عشاق نے پھر جا کے ترا نام لیا ہے وہ نامِ مبارک جو سرِ شام لیا ہے تا صبح فرشتوں نے مرا نام لیا ہے دنیا کے لئے نورِ ہدایت ہے سراپا قرآن کی صورت میں وہ پیغام لیا ہے جو ہو نہیں سکتا تھا کسی اور نبی سے ان سے مرے اللہ نے وہ […]

یا ایّھَُا النّبی وَ یا ایّھَُا الرّسول

کرتا ہوں پیش نعت کے خدمت میں چند پھول تجھ پر ہی منتہی ہے نبوت کا کارِ طول اللہ کی طرف سے ہے تو آخری رسول محبوبِ کبریا ہے تو اے والدِ بتولؓ تیرے دعا قبول تری بد دعا قبول سکھلا دیے بشر کو سب آدابِ زندگی بتلا دیے ہیں دینِ ہدیٰ کے اسے اصول […]

ثنائے پاکِ ختم المرسلیں گو امرِ مشکل ہے

مگر مشکل مری یہ ہے کہ دل اس پر ہی مائل ہے تو ہے مسند نشینِ فرش لیکن عرش منزل ہے بایں پہلو کہاں کوئی ترے مدِ مقابل ہے زمانہ کے لئے روشن چراغِ راہ و منزل ہے کہ جس کی رہنمائی تا قیامت سب کو حاصل ہے تمہارا دین ہی واللہ اپنانے کے قابل […]